امریکہ کے سامنے کبھی بھی سرینڈر نہیں کریں گے: ایرانی صدر

Iran President statement
فائل فوٹو
Updated | Published June, 10 2026 |
تہران:(ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی دباؤ یا جارحیت کے سامنے جھکنے والا نہیں اور دشمن یہ غلط فہمی دل سے نکال دے کہ ایرانی قوم کبھی سرینڈر کرے گی۔

تہران میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ جو عناصر ایران کو مٹانے کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ صرف خواب ہی دیکھتے رہ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ایران نے اپنی طاقت کے ذریعے دشمن کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے کہ ملک اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام اور مسلح افواج مکمل حوصلے، اعتماد اور سکون کے ساتھ ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایران اپنی سرزمین کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ شہادت ایک عظیم کامیابی اور اعزاز ہے، تاہم جنگ کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہوتی، اگر جنگ ایران پر مسلط کی گئی تو قوم پیچھے نہیں ہٹے گی اور بھرپور دفاع کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران پر ایک بار پھر حملہ کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ بعض قوتیں ایران اور عرب ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتی تھیں، لیکن ان کی یہ کوشش ناکام ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رہبرِ انقلاب نے تنازعے کے پرامن حل کیلئے مذاکرات کی ہدایت کی ہے اور قومی اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-10 Silver (XAG) 1 Ounce 18,907.14
2026-06-10 Gold (XAU) 1 Ounce 1,202,989.46
2026-06-10 Platinum (XPT) 1 Ounce 488,491.59
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-10 Petrol (Super) 377.78
2026-06-10 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-10 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں