بے زبان پر پھر ظلم، تھرپارکر میں اونٹنی کی آنکھیں نکال دیں

ضلع تھرپارکر
تحصیل ڈاہلی کے گاؤں بگھل رند میں ملزموں نے اونٹنی پر تشدد کر کے اس کی آنکھیں نکال دیں/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 10 2026 |
تھرپارکر: (ویب ڈیسک) ایک بار پھر بے زبان جانور پر ظلم کی انتہا کر دی گئی۔ ضلع تھرپارکر میں دل دہلا دینے والی واردات سامنے آئی۔ تحصیل ڈاہلی کے گاؤں بگھل رند میں ملزموں نے اونٹنی پر تشدد کر کے اس کی آنکھیں نکال دیں۔

اونٹنی کے مالک سارنگ نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ چھاچھرو پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پڑوسی گاؤں کے بااثر افراد نے اونٹنی پر بہیمانہ تشدد بھی کیا۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ وہ غریب لوگ ہیں اور ملزموں کی جانب سے انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ احتجاج کرنے والوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرا کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی کے لیے والٹ اکاؤنٹ کیسے بنے گا؟

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کے دلخراش واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی میرپورخاص سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے پولیس کو ملزموں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بے زبان جانوروں پر ظلم و تشدد کسی صورت قابل برداشت نہیں، یہ غیر انسانی عمل ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی تھرپارکر کے محکمہ لائیو اسٹاک کے ویٹرنری ڈاکٹر کو اونٹ کا علاج معالجہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-10 Silver (XAG) 1 Ounce 18,907.14
2026-06-10 Gold (XAU) 1 Ounce 1,202,989.46
2026-06-10 Platinum (XPT) 1 Ounce 488,491.59
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-10 Petrol (Super) 377.78
2026-06-10 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-10 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں