شہری کے نام 421 گاڑیاں، 20لاکھ سے زائد کا چالان نادہندہ

ای چلان
شہری کے نام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 10 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے شہری کے نام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ اس کے ذمہ 20 لاکھ سے زائدکے چالان واجب الادا ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس عارف علی رانا کے مطابق شہری باز محمد کے نام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، گاڑیوں کی ملکیت کا انکشاف ای چالان نادہندگان کے خلاف جاری جنرل ہولڈاپ کے دوران ہوا۔ باز محمد ملتان روڈ کے علاقے کے رہائشی ہیں اور قسطوں پر گاڑیاں فراہم کرنے کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ سے پہلے ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ابتدائی معلومات سے پتا چلا ہے کہ رجسٹرڈ گاڑیوں میں قریباً 90 فیصد موٹرسائیکلیں شامل ہیں، ریکارڈ میں باز محمد کے نام پر مجموعی طور پر 1526 ای چالان بھی واجب الادا ہیں جن کی مالیت 20 لاکھ 88 ہزار 800 روپے سے زائد بنتی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری باز محمد کی موٹرسائیکل تھانہ مسلم ٹاؤن میں بند کر دی گئی ہے جبکہ معاملے سے متعلق مزید جانچ کیلئے محکمہ ایکسائز اور سیف سٹی اتھارٹی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ سیف سٹی کو باضابطہ خط لکھ کر ریکارڈ کی مزید تصدیق اور کلیئرنس حاصل کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔


 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-10 Silver (XAG) 1 Ounce 18,907.14
2026-06-10 Gold (XAU) 1 Ounce 1,202,989.46
2026-06-10 Platinum (XPT) 1 Ounce 488,491.59
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-10 Petrol (Super) 377.78
2026-06-10 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-10 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں