اب دبئی جانا مزید آسان، ویزا کے حوالے سے بڑی خبر

دبئی
دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز نے بریفننگ دی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 10 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک): پاکستانیوں سمیت اُن غیر ملکی افراد کیلیے دبئی جانا مزید آسان ہوگیا جو خلیجی ملک میں مختصر قیام کا ارادہ رکھتے ہیں۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز نے غیر ملکی سیاحوں کیلیے آمد کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواہشمند افراد درخواست جمع کروانے کا مطلوبہ مراحل مکمل کرنے کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر سنگل انٹری ٹورسٹ ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

حکام نے کہا کہ سنگل انٹری ٹورسٹ ویزا 30 یا 60 دنوں کیلیے دستیاب ہے اور تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کروائے جانے کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر جاری کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کے قریب امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ درخواست گزار منظور شدہ ٹرویل ایجنسیوں کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں جو سفر کے تجربے کو بہترین اور آسان بنانے کیلیے وضع کردہ انتہائی سہل اور تیز رفتار طریقہ کار کے تحت ان درخواستوں پر کام کرتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزاروں کو ایک عدد تصویر، کارآمد پاسپورٹ کی کاپی، مخصوص شہریت رکھنے والے افراد کیلیے ان کے ملک کا قومی شناختی کارڈ جمع کروانا ہوگا۔ جیسے ہی مطلوبہ دستاویزات مکمل ہوتی ہیں درخواست پر مختصر مدت کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

یہ اقدام دبئی کے سیاحت اور سفر کے تیزی سے بڑھتے ہوئے شعبے کے عین مطابق ڈیجیٹل خدمات کو وسعت دے کر اور درخواست سے لے کر آمد تک سیاحوں کے سفر کو آسان بنا کر ایک اہم عالمی سیاحتی مقام کے طور پر ملک کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

منظور شدہ ٹورازم ایجنسیوں کے نمائندوں نے کہا کہ تمام ضروریات پوری ہونے کے بعد ٹورسٹ ویزا کی درخواستیں اکثر چند گھنٹوں میں ہی منظور ہو جاتی ہیں۔ ان کے مطابق کچھ سیاحوں کو تو محض دو سے تین گھنٹوں کے اندر ہی ویزا مل جاتا ہے جو کہ آمد کے طریقہ کار کو آسان اور تیز تر بنانے کے دبئی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-10 Silver (XAG) 1 Ounce 18,907.14
2026-06-10 Gold (XAU) 1 Ounce 1,202,989.46
2026-06-10 Platinum (XPT) 1 Ounce 488,491.59
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-10 Petrol (Super) 377.78
2026-06-10 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-10 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں