آبنائے ہرمز کے قریب امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر
امریکی حکام کی جانب سے تاحال حادثے کی وجوہات کے بارے میں کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 9 2026 |
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فوج کا ایک اپاچی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا، تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے دونوں ارکان کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ آبنائے ہرمز کے نزدیک پیش آیا، جس کے بعد فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے دونوں اہلکاروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیوبا میں 6.1 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں

امریکی حکام کی جانب سے تاحال حادثے کی وجوہات کے بارے میں کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث تباہ ہوا یا اسے کسی بیرونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق اس امکان کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا ہیلی کاپٹر ایرانی فائرنگ کا نشانہ بنا یا حادثہ کسی فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔