امریکا نے ایران پر ایک بار پھر حملہ کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ایرانی صوبے ہرمزگان کے مشرقی علاقوں میں دھماکے سنے گئے/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 10 2026 |
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ایران نے امریکی ہیلی کاپٹر مار گرایا ، امریکی صدر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا اس کا جواب دینا پڑے گا اس بیان کے چند گھنٹے بعد ہی امریکا نے فوجی اپاچی ہیلی کاپٹر گرانے کے جواب میں رات گئے ایران پر حملے شروع کردئیے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ ( سینٹ کام) نے کہا ہے ایران کے خلاف دفاعی حملے شروع کر دئیے ہیں۔ امریکی فوج مخصوص اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے۔ سینٹ کام کے مطابق حملے گزشتہ روز امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گرانے کے جواب میں کیے ہیں۔

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی صوبے ہرمزگان کے مشرقی علاقوں میں دھماکے سنے گئے، سیریک میں میزائل حملہ ہوا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے ایرانی جزیرے قشم پر بھی حملہ کیا گیا جبکہ بندرعباس میں بھی دھماکے سنے گئے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے حملوں کے بعد بیان میں کہا ہیلی کاپٹر پر حملے کا جواب بہت سخت ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر چاہیں تو ان سے بات کرنے کو تیار ہوں، ٹرمپ

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے امریکی حملوں کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ادھر کویت اور قطر نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔ قبل ازیں عمان کے قریب امریکی ہیلی کاپٹر اے ایچ-64 اپاچی منگل کی صبح تقریباً 3 بجے گر کر تباہ ہوا۔

امریکی فوج نے رائٹرز کو بتایا کہ امریکی بحریہ کے ایک سطحی ڈرون (ڈرون بوٹ )نے دونوں اہلکاروں کو تلاش کر کے بچا لیا، امریکی سنٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹِم ہاکنز نے بتایا کہ 24 فٹ لمبی بغیر عملے کی کشتی نے دونوں ہوا بازوں کا سراغ لگایا اور تقریباً دو گھنٹے پانی میں رہنے کے بعد انہیں ساحل تک پہنچایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا آبنائے ہرمز میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹس ٹھیک ہیں،انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی، ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق آج مکمل رپورٹ جاری کریں گے ۔بعد ازاں اپنے سوشل میڈیا بیان میں ٹرمپ نے کہا مجھے فوج کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ گزشتہ رات ایرانیوں نے آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کے دوران ہمارے ایک انتہائی جدید اپاچی ہیلی کاپٹر کو مار گرایاہے ، اس حملے کا جواب دینا امریکا کیلئے ناگزیر ہے ۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.01 ▲ 1.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.92 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.27 ▼ 0.26
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.27 ▲ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.30
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▲ 0.16
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,095 ▲ 10
Gold 22K Per Tola 386,004 ▲ 9
Gold 21K Per Tola 368,458 ▲ 9
Gold 18K Per Tola 315,821 ▲ 7
Silver Per Tola 5,998 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,648 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.95 ▼ 4.08
Diesel HSD Per Litre 256.34 ▼ 2.50
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 3.58
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں