عید الاضحیٰ کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

Eid al Adha Holidays Saudi Arabia
فائل فوٹو
Updated | Published May, 18 2026 |
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کے موقع پر سرکاری و نجی سطح پر تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ، جس کے مطابق نجی اور غیر منافع بخش شعبے کو چار روز کی چھٹیاں دی جائیں گی۔

سعودی وزارتِ افرادی قوت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پرائیوٹ سیکٹر میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز 9 ذوالحج 1447 ہجری سے ہوگا، جو کہ 26 مئی 2026 کو ہے۔

وزارت کے مطابق یہ تعطیلات منظور شدہ لیبر قوانین اور ضوابط کے تحت نافذ کی جائیں گی تاکہ تمام ادارے یکساں پالیسی پر عمل کر سکیں۔

یکم ذوالحج پیر 18 مئی کو ہے، جبکہ حج کا سب سے اہم رکن یعنی وقوفِ عرفہ منگل 26 مئی 2026 کو ادا کیا جائے گا۔ اس کے بعد عیدالاضحی بدھ 27 مئی 2026 کو پورے ملک میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام متعلقہ ادارے عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات کریں گے، جبکہ ٹرانسپورٹ، سیکیورٹی اور صفائی کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

سعودی عرب میں ہر سال حج اور عید الاضحیٰ کے موقع پر لاکھوں مسلمان دنیا بھر سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا رخ کرتے ہیں، جس کے باعث ان ایام کو عالمی سطح پر انتہائی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمرہ زائرین کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

اس اعلان کے بعد نجی اداروں کے ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک مثبت اقدام قرار دیا ہے، جس سے وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں بھرپور انداز میں منا سکیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-16 Petrol (Super) 373.78
2026-06-16 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-16 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں