ویزٹ ویزے پر حج کے خواہمشمندوں کیلئے اہم خبر

سعودی وزارت داخلہ
سعودی حکومت نے وزٹ ویزا رکھنے والے افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دینے سے واضح طور پر انکار کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published May, 2 2026 |
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے وزٹ ویزا رکھنے والے افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دینے سے واضح طور پر انکار کر دیا۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزٹ ویزا پر مملکت آنے والے کسی بھی شخص کو حج کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا کہ حج کے لیے باقاعدہ حج پرمٹ کا حصول لازمی ہے اور بغیر پرمٹ کوئی بھی شخص اس فریضے کی ادائیگی کا اہل نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ پروگرام کا اعلان

وزارت داخلہ کے مطابق تمام زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج سیزن کے دوران مقرر کردہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔ اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد حج کے دوران زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور مجموعی نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں