خونریز حملے میں مالی کے وزیر دفاع ہلاک

Mali Capital Bamako
فائل فوٹو
بماکو: (ویب ڈیسک) مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں کے ایک بڑے حملے کے بعد وزیر دفاع کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع سادیو کامارا دارالحکومت بماکو کے قریب ایک حملے میں مارے گئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ حملہ ہفتے کے روز کاتی کے علاقے میں کیا گیا، جو بماکو سے تقریباً 15 کلومیٹر شمال میں واقع ایک اہم فوجی اڈا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس کارروائی کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم جماعت نصرت الاسلام والمسلمین نے قبول کی، جس نے ایک طوارق باغی گروہ کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں مربوط حملے کیے۔

مالی کی وزارت دفاع یا حکومتی ترجمان کی جانب سے ابھی تک وزیر دفاع کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، فوج کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں باغیوں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شوٹر کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ان حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذمت کی ہے اور مغربی افریقہ کے ساحلی خطے میں دہشت گردی کیخلاف مؤثر عالمی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں