شوٹر کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

White House dinner shooting
فائل فوٹو
واشنگٹن:(ویب ڈیسک) امریکی دارالحکومت میں وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کی جنگ یا کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔

اس واقعے میں صدر ٹرمپ سمیت تمام اہم شخصیات محفوظ رہیں جبکہ حملہ آور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے تقریباً 15 گز کے فاصلے سے حملے کی کوشش کی، تاہم سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے بروقت اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کر لیا، حملہ آور سکیورٹی چیک پوائنٹ پر ہی روک لیا گیا، جس کے باعث بڑا نقصان ٹل گیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ واقعے کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار کو گولی لگی، مگر بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے وہ محفوظ رہا، وہ خود اس اہلکار سے بات کر چکے ہیں اور اس کی بہادری کو سراہتے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ حملہ آور کے پاس متعدد ہتھیار موجود تھے اور اس کا تعلق ریاست کیلیفورنیا سے بتایا جا رہا ہے۔

انہوں نے واقعے کو انتہائی حیران کن لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اچانک زور دار آوازیں سنائی دیں، جس پر ماحول میں خوف پھیل گیا، اس دوران خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے بھی فوراً خطرے کی نشاندہی کی۔

یہ بھی پڑھیں:وائٹ ہاؤس کوریسپونڈینٹ ڈنر میں ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ

صدر ٹرمپ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں یہ پہلا موقع نہیں کہ ریپبلکن رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا ہو، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسی کارروائیاں تقریبات کو روک نہیں سکتیں، آئندہ 30 دنوں میں اس سے بھی بڑی تقریب منعقد کی جائے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں