وائٹ ہاؤس کوریسپونڈینٹ ڈنر میں ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ

White House shooting incident
فائل فوٹو
واشنگٹن:(ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس کوریسپونڈینٹس ڈنر کے دوران اچانک فائرنگ سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ رہے اور انہیں فوری طور پر سیکیورٹی حصار میں باہر منتقل کر دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ واشنگٹن ڈی سی کے ایک ہوٹل میں پیش آیا جہاں اعلیٰ حکام، صحافیوں اور اہم شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ذرائع کے مطابق تقریب کا آغاز ہی ہوا تھا کہ اچانک ایک زور دار آواز سنائی دی، جس کے بعد سیکیورٹی ادارے فوری حرکت میں آ گئے۔ سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے نہایت تیزی سے صدر ٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جبکہ دیگر شرکاء کو بھی فوری طور پر ہال سے باہر نکالا گیا۔

واقعے کے دوران نائب صدر جے ڈی وینس اور اسپیکر مائیک جانسن بھی موجود تھے، جنہیں حفاظتی اقدامات کے تحت باہر لے جایا گیا۔

صدر ٹرمپ نے بعد ازاں تصدیق کی کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ زندہ ہے۔ اس سے قبل بعض امریکی اور روسی میڈیا رپورٹس میں حملہ آور کے مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا، تاہم سرکاری سطح پر اس کی تردید کر دی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ سے قبل صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو ایک پرچی دی گئی تھی، جس کے بعد ان کے چہروں پر تشویش نمایاں تھی۔ اچانک گولی چلنے کی آواز سنائی دی تو حاضرین نشستوں سے نیچے جھک گئے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر اسٹیج کو گھیر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کیلئے بہتر ہو گا وہ ایک اچھی ڈیل قبول کرے:امریکی وزیر جنگ

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اس تقریب سے خطاب کرنا تھا، تاہم واقعے کے بعد تقریب کی کارروائی معطل کر دی گئی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں