ایران کیلئے بہتر ہو گا وہ ایک اچھی ڈیل قبول کرے:امریکی وزیر جنگ

امریکی وزیر جنگ و دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے لیے بہتر ہو گا وہ ایک اچھی ڈیل قبول کر لے۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی وزیر جنگ و دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے لیے بہتر ہو گا وہ ایک اچھی ڈیل قبول کر لے۔

پینٹاگون میں جنرل ڈین کین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد واضح ہے ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا، ایران کا محاصرہ جاری ہے، دوسرا امریکی فلیٹ چند دن میں روانہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے متعددبحری جہاز قبضے میں لیے اور مزید بھی لیں گے، آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے، ہماری اجازت کے بغیر کوئی وہاں نہیں جا سکتا، ایران بحریہ قزاقوں کی طرح مختلف جہازوں پرفائرنگ کر رہی ہے، ایرانی چھوٹی کشتیوں سے ایسے جہازوں پر فائرنگ کرتے ہیں جو امریکی یا اسرائیلی نہیں۔

پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس معاہدہ کرنے کا اچھا وقت ہے، صدر ٹرمپ نے مائنز بچھانے والے کسی بھی جہاز یا کشتی کو تباہ کرنے کا حکم دیا ہے، آبنائے ہرمز سے متعلق وقت ایران کے ساتھ نہیں ہمارے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے پہلے ہی کہہ دیا ہے ہمیں کوئی جلدی نہیں،ہمارے پاس وقت ہے، ایران کا محاصرہ آئندہ چند روز میں مزید بڑھائیں گے، جب تک مناسب سمجھیں گے ناکہ بندی جاری رہے گی۔

امریکی وزیر جنگ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو ایسے اتحادی چاہئیں جو قابل اور وفادار ہوں، یورپ اور ایشیا نے دہائیوں تک امریکا اور امریکی مفادات سے فائدہ اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا اسرائیل اور لبنان میں جنگ بندی میں توسیع کا اعلان

اس موقع پر جنرل ڈین کین نے کہا کہ 2 ایرانی تیل بردار جہازوں کو رواں ہفتے امریکی نیوی نے قبضے میں لیا، جہاز کے عملے کے ارکان محفوظ ہیں اور امریکی تحویل میں ہیں، کئی گھنٹے وارننگ کے بعد ایرانی جہاز تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا،امریکہ انڈوپیسفک میں ایرانی جہازوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔

جنرل ڈین کین نے بتایا کہ ایران اب تک 5 تجارتی جہازوں پر حملہ کر چکا ہے،ایرانی بندرگاہوں پر کسی بھی جہاز کو نہیں جانے دیں گے،ایران کی ناکہ بندی پر سختی سے عمل جاری ہے، امریکہ آبنائےہرمزکی مکمل ناکہ بندی کیےہوئےہے،بحرالکاہل اور بحرہند میں ایرانی جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں