ایران امریکہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت، فریقین پھر ملنے کو تیار
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، دونوں ممالک کے وفود اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر ملنے کو تیار ہیں۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، دونوں ممالک کے وفود اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر ملنے کو تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایرانی اور امریکی وفود کل شام سے اسلام آباد پہنچنا شروع ہو جائیں گے ، امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس ، اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر پر مشتمل ہو سکتا ہے جبکہ ایرانی وفد میں اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کے شامل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں فریقین کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز منگل سے ہونے کا امکان ہے ، دونوں کے درمیان اہم معاملات پر بات چیت جاری ہے جبکہ پاکستان کا بطور ثالث کردار مؤثر اور فریقین کا اعتماد برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جانب معاہدے کی خواہش موجود ہے ، آئندہ مرحلہ فیصلہ کن ثابت ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی معاہدہ تاحال نہیں ہوا مذاکراتی عمل جاری ہے، اسلام آباد میں اگلا دور اہم پیش رفت کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیرملکی وفود کی آمد، ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات کیلئے میرے نمائندے کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، ایران کو بہت اچھی ڈیل آفر کی ہے،میں سمجھتا ہوں امن معاہدہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے دوستانہ یامشکل طریقے سےمعاہدہ ضرور ہو گا، یقین ہےہم ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں، اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے تمام بجلی گھروں اور پلوں کو تباہ کر دیں گے، معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے ایران سے لڑائی ختم کی جائے، امید ہے ایران ہماری تجاویز کو قبول کرے گا، ڈیل نہ ہونے کی صورت میں ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا جائے گا، ایران کے ساتھ وہ کیا جائے گا جو 47 برس میں کسی امریکی صدر نے نہیں کیا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں