ایران کیساتھ جاری جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیا/ فائل فوٹو
واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے اور وہ اس صورت حال کو جلد ختم ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو ایران اس وقت جوہری ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا، حالات کو بدلنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ناگزیر تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ایٹمی طاقت بننے سے عالمی توازن متاثر ہوتا، اسی لیے امریکا اس حوالے سے سخت مؤقف اپنائے ہوئے ہے، ایران کسی نہ کسی طریقے سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کا دوسرا دور بھی آئندہ دو روز میں پاکستان میں ہو سکتا ہے: ٹرمپ

امریکی صدر نے واضح کیا کہ وہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، جنگ کے بعد ایران کو تعمیرِ نو کے لیے تقریباً 20 سال درکار ہوں گے۔

امریکی صحافی ماریہ بارتی رومو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے۔

فاکس نیوز کی اینکر ماریہ بارتی رومو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ انھوں نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کا انٹرویو کیا، جس میں جنگ کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ جنگ سے متعلق گفتگو میں بار بار ماضی کے واقعات کا حوالہ دیتے رہے۔ ماریہ بارتی رومو کے مطابق انھوں نے صدر سے سوال کیا کہ کیا اب یہ جنگ ختم ہو چکی ہے؟ صحافی کے مطابق اس سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’میرے خیال میں جنگ ختم ہونے کے قریب ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.25 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.86 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 469,916 ▲ 17,943
Gold 22K Per Tola 430,756 ▲ 16,448
Gold 21K Per Tola 411,177 ▲ 15,701
Gold 18K Per Tola 352,437 ▲ 13,458
Silver Per Tola 6,983 ▲ 426
Platinum Per oz (USD) 1,822 ▲ 103.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59 ▲ 4.08
Diesel HSD Per Litre 269.69 ▲ 7.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50 ▲ 2.65
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں