مذاکرات کا دوسرا دور بھی آئندہ دو روز میں پاکستان میں ہو سکتا ہے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ اگلے مذاکرات پاکستان میں ہونے کا واضح اشارہ دے دیا۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ اگلے مذاکرات پاکستان میں ہونے کا واضح اشارہ دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور پھر پاکستان میں ہو سکتا ہے، ایران سے بات چیت کے لئے پاکستان جانے کا امکان زیادہ ہے، مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ دو روز میں پاکستان میں ہو سکتا ہے۔

میڈیا نے سوال کیا کہ پاکستان کیوں جا رہے ہیں تو صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت اچھا کام کر رہے ہیں ، ان کی کوششیں خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں،ہم ایسے ملک کیوں جائیں جس کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب ہیں ،اس لیے ہم پاکستان جا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی میڈیا کو پاکستان میں موجود وہاں ہونا چاہیے کیونکہ اگلے دو دن میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا فیصلہ تہران کے ہاتھ میں ہے، جے ڈی وینس

یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی حکام نے کہا تھا کہ امریکا سے مذاکرات کا دوسرا دو ر ہماری ترجیح ہے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں دوسری طرف کا معلوم نہیں، اگر مذاکرات کا دوسرا دور ہوا تو پاکستان ہماری ترجیح ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان نے سیز فائر کی مدت ختم ہونے سے پہلے مذاکرات اسلام آباد میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے، فریق معاہدے کے لیے نئے بالمشافہ مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.25 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.86 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 469,916 ▲ 17,943
Gold 22K Per Tola 430,756 ▲ 16,448
Gold 21K Per Tola 411,177 ▲ 15,701
Gold 18K Per Tola 352,437 ▲ 13,458
Silver Per Tola 6,983 ▲ 426
Platinum Per oz (USD) 1,822 ▲ 103.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59 ▲ 4.08
Diesel HSD Per Litre 269.69 ▲ 7.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50 ▲ 2.65
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں