مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا فیصلہ تہران کے ہاتھ میں ہے: جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران مذاکرات پر امریکی میڈیا سے گفتگو کی/ فائل فوٹو
واشنگٹن (سنو نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، ایران مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا فیصلہ تہران کے ہاتھ میں ہے، توقع ہے ایران آبنائے ہرمز کھولنے کی جانب پیشرفت کرے گا۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا امریکی میڈیا سے گفتگو میں ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے، اب گیند ایران کے کورٹ میں ہے اور مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا فیصلہ تہران کو کرنا ہے۔

جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، اور امریکہ اس حوالے سے اپنی ریڈ لائن پہلے ہی واضح کر چکا ہے، ایران سے افزودہ مواد نکالنا ضروری ہے، امریکہ نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملک سے جوہری مواد ہٹائے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی فوج  نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو توقع ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو کھولنے کی جانب پیشرفت کرے گا تاکہ عالمی تجارت بحال ہو سکے۔ امریکی صدر نے ایران پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے خلاف اقتصادی دہشتگردی میں ملوث ہے۔

ادھر وطن واپسی پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فوکس نیوزسے خصوصی گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے حقیقی سٹیٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔

جے ڈی وینس نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بے مثال میزبان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے امریکہ ایران ثالثی میں بہترین کردار ادا کیا، امریکہ ایران نے طویل عرصے تک ایسے سنجیدہ مذاکرات نہیں کیے تھے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.25 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.86 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 469,916 ▲ 17,943
Gold 22K Per Tola 430,756 ▲ 16,448
Gold 21K Per Tola 411,177 ▲ 15,701
Gold 18K Per Tola 352,437 ▲ 13,458
Silver Per Tola 6,983 ▲ 426
Platinum Per oz (USD) 1,822 ▲ 103.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59 ▲ 4.08
Diesel HSD Per Litre 269.69 ▲ 7.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50 ▲ 2.65
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں