امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی
امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی شروع کر دی، صدر ٹرمپ نے پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔
فائل فوٹو
دبئی: (سنو نیوز) امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی شروع کر دی، صدر ٹرمپ نے پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔

امریکی فوج کے مطابق محاصرہ آبنائے ہرمز کے مشرق میں خلیج عمان اوربحیرہ عرب تک نافذ ہو گا، ناکہ بندی کا عارضی نفاذ جہازوں کی ایرانی پورٹس میں آمدورفت پر ہو گا، خلیج عرب و خلیج عمان میں ایرانی پورٹس سے آنے جانے والے جہازوں پر بھی اس کا نفاذ ہو گا۔

امریکی فوج کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ناکہ بند علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے یا نکلنے والے کسی بھی جہاز کو روکا، موڑا یا قبضے میں لیا جائے گا۔

سینٹ کام حکام کے مطابق کسی بھی فرم کا جہاز ہو سب پر احکامات لاگو ہوں گے، غیر جانبدار جہاز اب بھی تلاشی اور معائنے کے بعد سفر جاری رکھ سکتے ہیں، انسانی ہمدردی کی ترسیلات کو معائنے کے بعد اجازت دی جائے گی، جو جہاز ایران نہ جا رہا ہو یا ایران سے نہ نکلا ہو وہ سفر کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز کھولنے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہا، اس کی وعدہ خلافی سے دنیا بھر میں بے چینی اور مشکلات پیدا ہوئیں، تہران نے سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے کا دعویٰ کیا حالانکہ ایرانی بحریہ اور بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں تباہ ہو چکی ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.25 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.86 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 469,916 ▲ 17,943
Gold 22K Per Tola 430,756 ▲ 16,448
Gold 21K Per Tola 411,177 ▲ 15,701
Gold 18K Per Tola 352,437 ▲ 13,458
Silver Per Tola 6,983 ▲ 426
Platinum Per oz (USD) 1,822 ▲ 103.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59 ▲ 4.08
Diesel HSD Per Litre 269.69 ▲ 7.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50 ▲ 2.65
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں