برطانیہ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل ہونے سے انکار
برطانیہ نے ایران جنگ اورآبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔
فائل فوٹو
لندن: (سنو نیوز) برطانیہ نے ایران جنگ اورآبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی حمایت نہیں کرتا، جتنابھی دباؤ ہو کسی صورت جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، اہم گزرگاہ کو مکمل طور پر کھولنا ناگزیر ہے، کسی بھی کارروائی کیلئے قانونی جواز اور مکمل حکمت عملی ضروری ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی امریکہ کا یکطرفہ اقدام ہے، آبنائے ہرمز کے معاملے میں ہمیں شریک ہونے کا نہیں کہا گیا۔

ادھر فرانسیسی صدر نے کہا کہ تنازع کا سفارتکاری سے فوری اور پائیدار حل نکالنا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی شروع کر دی، امریکی فوج کے مطابق محاصرہ آبنائے ہرمز کے مشرق میں خلیج عمان اوربحیرہ عرب تک نافذ ہو گا، ناکہ بندی کا عارضی نفاذ جہازوں کی ایرانی پورٹس میں آمدورفت پر ہو گا، خلیج عرب و خلیج عمان میں ایرانی پورٹس سے آنے جانے والے جہازوں پر بھی اس کا نفاذ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی جہاز ناکہ بندی قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی فوج کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ناکہ بند علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے یا نکلنے والے کسی بھی جہاز کو روکا، موڑا یا قبضے میں لیا جائے گا۔

سینٹ کام حکام کے مطابق کسی بھی فرم کا جہاز ہو سب پر احکامات لاگو ہوں گے، غیر جانبدار جہاز اب بھی تلاشی اور معائنے کے بعد سفر جاری رکھ سکتے ہیں، انسانی ہمدردی کی ترسیلات کو معائنے کے بعد اجازت دی جائے گی، جو جہاز ایران نہ جا رہا ہو یا ایران سے نہ نکلا ہو وہ سفر کر سکتا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں