ایران سے اسلام آباد میں ملاقات اچھی رہی، بیشتر نکات پر اتفاق ہو گیا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی وفد سےاسلام آبادمیں ملاقات اچھی رہی، ایران کے ساتھ مذاکرات 20 گھنٹے جاری رہے، زیادہ تر نکات پراتفاق ہو گیا ہے۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی وفد سےاسلام آبادمیں ملاقات اچھی رہی، ایران کے ساتھ مذاکرات 20 گھنٹے جاری رہے، زیادہ تر نکات پراتفاق ہو گیا ہے۔

ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے مذاکرات کے حوالے سے مکمل طور پر آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی مہربان اور قابل قیادت کے ذریعے ہوئے، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہت ہی غیر معمولی آدمی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت بھارت کے ساتھ ایک خوفناک جنگ میں 30 سے 50 ملین جانیں بچانے کے لیے مسلسل میرا شکریہ ادا کرتی ہے ۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ ملاقات صبح سویرے شروع ہوئی اور رات بھر جاری رہی، ایران سے جوہری معاملے پر اتفاق نہیں ہو سکا، بیشتر نکات پر اتفاق ہو گیا ہے، ایران اپنے جوہری عزائم سے دستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں ، جو نکات طے ہوئے وہ جنگ سے کئی درجے بہتر ہیں، ایران کی جوہری طاقت کا خاتمہ کیے بغیر ان نکات کی کوئی حیثیت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی کی تجویز

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا وعدہ پورا نہیں کیا، ایران کی پوری بحریہ، زیادہ تر بارودی سرنگیں بچھانے والے جہازتباہ کر دیے ہیں، امریکی نیوی فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرے گی ، امریکی نیوی کو کہاہےایران کو ٹول دینے والے جہازوں کو تلاش کریں۔

امریکی صدر نے کہا کہ جو بھی ایران کو ٹول ادا کرے گا اسے محفوظ سمندری راستہ نہیں ملے گا، ایران کو پیسہ چاہئیں اور وہ جوہری طاقت چاہتے ہیں، مناسب وقت پر امریکی فوج ایران میں جو باقی بچا ہے اسے بھی ختم کرے گی، ایران کو فوری آبی گزرگاہ کھولنے کا عمل شروع کرنا چاہیے، وہ اپنے اقدام سے ہرطرح کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں