صدر ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی کی تجویز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی کی تجویز دے دی، بحری ناکہ بندی کے بارے میں امریکی اخبار جسٹ دی نیوز نے رپورٹ شیئر کر دی۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی کی تجویز دے دی، بحری ناکہ بندی کے بارے میں امریکی اخبار جسٹ دی نیوز نے رپورٹ شیئر کر دی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ کے لیے بہت آسان ہو گا کہ وہ آبنائے ہرمز کی ٹریفک پر کنٹرول کر لے۔

امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ وہ حکمتِ عملی دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں جو انہوں نے وینزویلا کے خلاف اپنائی تھی، امریکی بحریہ کے لیے یہ بہت آسان ہوگا کہ وہ مکمل طور پر کنٹرول سنبھال لے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا جانے کی کوشش کرنے والے تمام بحری جہازوں کی ناکہ بندی شروع کرنے جا رہا ہے، کسی وقت آبنائے ہرمز سے بغیر کسی معاوضہ سے گزرنے کا معاہدہ طے پا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی نتیجے پر نہیں پہنچے، بغیر ڈیل واپس جارہے ہیں، جے ڈی وینس

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا عمل شروع کرنے جا رہی ہے، کوئی بھی جو غیر قانونی ٹول ادا کرتا ہے اسے سمندروں پر محفوظ راستہ نہیں ملے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسلام آبادمیں ملاقات اچھی رہی، ایران کے ساتھ مذاکرات 20 گھنٹے جاری رہے، ایران کے ساتھ زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا ہے، ایران سے جوہری معاملے پر اتفاق نہیں ہو سکا، امریکا نےآبنائے ہرمز کھولنے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔