آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا آغاز کر دیا: امریکی سینٹرل کمانڈ
امریکی سینٹرل کمانڈ بریڈ کوپر نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ بریڈ کوپر نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ بریڈ کوپر کا کہنا تھا کہ امریکی بحریہ کے میزائلوں سے لیس 2 ڈسٹرائر تعینات کر دیئے ہیں جو اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ آبی گزرگاہ محفوظ رہے۔

بریڈ کوپر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی تجارت کیلئے اہم گزرگاہ کھولنے کے اقدامات تیز کر دیئے ہیں، جلد ہی اس محفوظ راستے کا سمندری صنعت کیساتھ اشتراک کریں گے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا عمل شروع کر رہے ہیں، سب جانتے ہیں ایران بری طرح جنگ ہار رہا ہے، ایران کی بحریہ اور فضائیہ ختم ہو چکی، دفاعی نظام اب موجود نہیں، ایران کا ریڈار سسٹم، میزائل اور ڈرون بنانے والی فیکٹریاں بڑی حد تک تباہ ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا براہ راست مذاکرات کا پہلا راؤنڈ مکمل، ذرائع

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی قیادت بھی اب ان میں موجود نہیں ہے، ایران کے پاس اب صرف سمندری بارودی سرنگوں کی دھمکی باقی رہ گئی ہے، بارودی سرنگیں بچھانے والی ایران کی تمام 28 کشتیاں سمندر برد ہو چکی ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ دنیا کی خاطرآبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا عمل شروع کر رہے ہیں، چین،جاپان، جنوبی کوریا، فرانس اور جرمنی کی خاطر آبنائے ہرمز کلیئر کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ دیگر ممالک میں یہ خود کرنے کی ہمت اور عزم موجود نہیں، مختلف ممالک کے خالی بحری جہاز تیل لینے کے لئے امریکا کا رخ کر رہے ہیں، خالی آئل ٹینکرز بڑی تعداد میں امریکا کی جانب رواں دواں ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں