وائٹ ہاؤس کی ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی تردید
وائٹ ہاؤس نے ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے صدر ٹرمپ ہی بہتر جانتے ہیں۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) وائٹ ہاؤس نے ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے صدر ٹرمپ ہی بہتر جانتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے بیان کو ایٹمی حملوں سے جوڑنے پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ردعمل میں کہا گیا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے، ایسی کوئی بات نہیں کی گئی جس سے ایسا نتیجہ نکلتا ہو۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایرانی رجیم کے پاس مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے تک کا موقع ہے کہ مذاکرات مکمل کرتے ہوئے معاہدہ کریں،صرف صدر ٹرمپ ہی جانتے ہیں کہ چیزیں کہاں پر موجود ہیں اور وہ کیا کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ ہمارے پاس اپنی ٹول کٹ میں ایسے اوزار موجود ہیں جنہیں ہم نے ابھی تک استعمال کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں ایران کبھی ایٹمی ہتھیار نہ بنا سکے، فیصلہ ایران کو کرنا ہے کہ نارمل ملک بنے یا دہشت گردوں کا ملک، جنگ سے پہلے ایران کو مذاکرات کی بہت جلدی تھی، اب ایران کی جانب سے مذاکرات میں تاخیری حربے آزمائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج رات ایران کی پوری تہذیب کو ختم کر دیا جائے گا، امریکی صدر

تاہم اب وائٹ ہاؤس نے امریکی نائب صدر کے بیان کو جوہری حملے سے جوڑنے کی کوشش کو مسترد کر دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دی گئی ڈیڈلائن میں آٹھ گھنٹے باقی رہ گئے۔

امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے امریکا سے رابطے ختم کر دیے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی شدت بڑھنے کا خدشہ ہے۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکام کے مطابق تہران نے امریکا سےمذاکرات روک دیے ہیں، جنگ بندی بات چیت سے بھی انکارکر دیا، ایرانی حکام نےکہا کہ پاکستان کو اپنے فیصلے سےآگاہ کر دیا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▲ 0.01
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.73 ▼ 0.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718
Gold 22K Per Tola 393,908
Gold 21K Per Tola 376,003
Gold 18K Per Tola 322,289
Silver Per Tola 6,244
Platinum Per oz (USD) 1,633
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں