آج رات ایران کی پوری تہذیب کو ختم کر دیا جائے گا: امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات ایک پوری تہذیب کو ختم کردیا جائے گا۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات ایک پوری تہذیب کو ختم کردیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج رات پوری تہذیب کو ایسے دفن کیا جائے گا کہ دوبارہ جنم نہیں لے سکے گی،میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو لیکن ایسا ضرور ہو گا۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران میں جنگ کےفوجی مقاصد پورے ہو چکے ہیں، چاہتے ہیں ایران کبھی ایٹمی ہتھیار نہ بنا سکے، فیصلہ ایران کو کرنا ہے کہ نارمل ملک بنے یا دہشت گردوں کا ملک۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں خدا کس کی طرف ہے یہ میرا سوال نہیں ہے، دعاکرنی چاہیے کہ ایران کےہاتھ ایٹمی ہتھیار نہ آجائیں، ایران پوری دنیا کو معاشی طور پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے، صدرٹرمپ اور میں نہیں چاہتے عالمی معیشت متاثر ہو۔

انہوں نے کہا کہ جنگ سے پہلے ایران کو مذاکرات کی بہت جلدی تھی، اب ایران کی جانب سے مذاکرات میں تاخیری حربے آزمائے جا رہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، کئی شہر دھماکوں سے گونج اٹھے

نائب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران سے وکٹراوربان بہترین طریقے سےنمٹ رہے ہیں، یورپ کےرہنماؤں کو ہنگری کے وزیراعظم سے سیکھنا چاہیے، امریکا اور ہنگری کے درمیان تعاون مزید بہتر ہو گا۔

دوسری جانب ایران کے عوام اور بجلی گھروں کو تباہ کرنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ جنگی مجرموں کا دھمکیوں، تباہی کا شور بڑھانا ان کی بوکھلاہٹ ہے۔

ایرانی نائب وزیر کھیل نے عوام سے اپیل کی کہ ایرانی عوام بجلی گھروں پر انسانی زنجیریں بنا کر ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▲ 0.01
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.73 ▼ 0.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718
Gold 22K Per Tola 393,908
Gold 21K Per Tola 376,003
Gold 18K Per Tola 322,289
Silver Per Tola 6,244
Platinum Per oz (USD) 1,633
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں