اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، کئی شہر دھماکوں سے گونج اٹھے
امریکا،اسرائیل
ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے بڑے حملے کی اطلاعات سامنے آئی/ فائل فوٹو
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے بڑے حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق حملہ تہران کے مرکزی علاقے میں کیا گیا جہاں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، تاہم قریبی یہودی عبادت گاہ بھی زد میں آ کر متاثر ہوئی۔ تنگ گلیوں کے باعث آس پاس کی عمارتوں کے اندرونی اور بیرونی حصوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

تاحال اس حملے میں جانی نقصان کی کوئی مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے ممکنہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیوز میں امدادی کارکنوں کو ملبہ ہٹاتے اور زخمیوں کو نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کو ایک رات میں تباہ کر دینگے، شاید وہ رات کل ہو: ڈونلڈ ٹرمپ

دوسری جانب اسرائیل نے ایران کے خلاف نئی اور وسیع فضائی کارروائی کا اعلان کیا ہے، جس میں ملک بھر کے مختلف انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حالیہ حملوں میں دارالحکومت تہران سمیت اہم تنصیبات کو ہدف بنایا گیا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر دفاعی نظام کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو موبائل فونز کے ذریعے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہو جائیں۔

واضح رہے کہ ایران میں صدیوں سے یہودی برادری موجود ہے اور اندازاً 20 ہزار کے قریب یہودی اب بھی ایران میں مقیم ہیں جبکہ پارلیمنٹ میں ان کے لیے ایک نشست بھی مخصوص ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▲ 0.01
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.73 ▼ 0.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718
Gold 22K Per Tola 393,908
Gold 21K Per Tola 376,003
Gold 18K Per Tola 322,289
Silver Per Tola 6,244
Platinum Per oz (USD) 1,633
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں