نادرا کا ب فارم کا نیا طریقہ کار متعارف
NADRA Form B
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نادرا نے بچوں کے لیے ب فارم کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت ہر بچے کے لیے مختلف مراحل میں علیحدہ ب فارم جاری کیا جائے گا۔

اس نئے طریقہ کار کے مطابق ہر بچے کے لیے تین مختلف مراحل میں الگ الگ ب فارم بنایا جائے گا جس میں تصویر شامل ہوگی اور ہر فارم کی ایک مخصوص مدت ہوگی۔

بچے کی پیدائش کے وقت پہلا ب فارم بغیر تصویر کے بنایا جائے گا جو بچے کی عمر 3 سال ہونے تک کارآمد ہوگا۔

جب بچہ 3 سال کا ہو جائے گا تو اس کا دوسرا ب فارم تصویر کے ساتھ بنایا جائے گا جو 10 سال کی عمر تک کارآمد رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 37 فیصد اضافے کی تجویز مسترد

جب بچے کی عمر 10 سال سے زیادہ ہو جائے گی تو نیا ب فارم دوبارہ بنایا جائے گا جس میں بچے کی تصویر اور آئی رس (iris) فنگر پرنٹس لیے جائیں گے۔ یہ فارم 18 سال کی عمر تک مؤثر رہے گا۔

والدین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بچے کی پیدائش کے ایک ماہ کے اندر یونین کونسل میں اس کی رجسٹریشن کروائیں اور نادرا سے فارم بی حاصل کریں۔

مزید برآں، جب فارم کی مدت ختم ہو جائے تو بروقت نیا فارم حاصل کرنے کے لیے قریبی نادرا دفتر جائیں یا PakID ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے درخواست دیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.80 ▲ 1.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.39 ▲ 4.23
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.09 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 416,485 ▼ 9,651
Gold 22K Per Tola 381,778 ▼ 8,846
Gold 21K Per Tola 364,424 ▼ 8,444
Gold 18K Per Tola 312,364 ▼ 7,238
Silver Per Tola 5,979 ▼ 200
Platinum Per oz (USD) 1,600 ▼ 19.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں