فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 29 افراد ہلاک
Russian military plane crash
فائل فوٹو
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس میں ایک افسوسناک فضائی حادثے کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہو گئے، جس نے پورے ملک کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق فوج کا ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 26 کریمیا کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس میں سوار تمام افراد لقمہ اجل بن گئے۔

حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 23 مسافر اور عملے کے 6 ارکان شامل تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ معمول کے مطابق پرواز کر رہا تھا کہ اچانک اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد پائلٹ کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے بعد طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے حادثہ تک رسائی حاصل کی اور طیارے کے ملبے کو تلاش کر لیا، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود رہیں اور صورتحال کا جائزہ لیتی رہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر فنی خرابی کے باعث پیش آیا، تاہم حتمی وجوہات جاننے کیلئے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل چھان بین کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:تہران نے معاہدہ نہ کیا تو امریکا مزید سخت فیصلے کرے گا: امریکی وزیر جنگ

یہ حادثہ روسی فضائی سلامتی کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے، عوام کی جانب سے بھی اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں