تہران نے معاہدہ نہ کیا تو امریکا مزید سخت فیصلے کرے گا: امریکی وزیر جنگ
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ اگر تہران معاہدہ نہیں کرتا تو امریکا مزید سخت فیصلے کرے گا۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ اگر تہران معاہدہ نہیں کرتا تو امریکا مزید سخت فیصلے کرے گا۔

واشنگٹن میں ایران امریکا جنگ پر پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ امریکا بھرپور طاقت کے ساتھ ایران میں حملے کر رہا ہے، امریکا نے ایرانی فوج کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور وہ مایوسی کا شکار ہے، پیر کے روز ایران میں 200 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں، اگر تہران معاہدہ نہیں کرتا تو امریکا مزید سخت فیصلے کرے گا، ایران کو سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاہدہ کر لے، ایران کی نئی قیادت کو پہلے سے زیادہ سمجھ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے، امریکی نائب صدر

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دن جنگ کے حوالے سے فیصلہ کُن ہوں گے اور ایران اب زیادہ کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہا، امریکا کے پاس مزید آپشنز بھی موجود ہیں جبکہ ایران کے پاس اب آپشنز محدود رہ گئے ہیں۔

پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ انہوں نے ہفتے کے روز مشرقِ وسطیٰ کا دورہ اور ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں میں مصروف امریکی افواج سے ملاقات کی تھی، اس دورے کا مقصد زمینی صورت حال کا خود جائزہ لینا تھا تاہم سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اس دورے کی تفصیلات اور مقامات کو خفیہ رکھا گیا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں