جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے: امریکی نائب صدر
US Iran withdrawal
فائل فوٹو
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران میں اپنے زیادہ تر فوجی مقاصد حاصل کر لیے ہیں اور جلد ہی وہاں سے انخلا کا عمل شروع ہو جائے گا۔

اپنے تازہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ امریکی حکمت عملی کا بنیادی مقصد ایران کی حکومت کو کمزور کرنا تھا، جس میں بڑی حد تک کامیابی حاصل ہو چکی ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کو کچھ عرصہ مزید برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاکہ طے شدہ اہداف مکمل طور پر حاصل کیے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کسی طویل جنگ کا خواہاں نہیں بلکہ محدود مدت میں اپنے مقاصد کے حصول کے بعد خطے سے نکلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

امریکی نائب صدر نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ایران سے متعلق حالیہ تنازع کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، تاہم جیسے ہی صورتحال میں بہتری آئے گی، تیل کی قیمتیں بھی معمول پر آ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کو امریکا کیخلاف جدید ٹیکنالوجی کون فراہم کر رہا؟

امریکی بیان خطے میں بدلتی ہوئی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے، تاہم اس سے کشیدگی کے مکمل خاتمے کے امکانات ابھی واضح نہیں۔

دوسری جانب عالمی برادری مسلسل اس بات پر زور دے رہی ہے کہ تمام فریقین تنازعات کے حل کیلئے سفارتی راستہ اختیار کریں تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں