ایران کو امریکا کیخلاف جدید ٹیکنالوجی کون فراہم کر رہا؟
Russia Iran cooperation
فائل فوٹو
تہران: (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال کے درمیان ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ روس ایران کو جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس معاونت فراہم کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماسکو نے تہران کے ساتھ عسکری تعاون میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس ایران کو سیٹلائٹ تصاویر اور ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کر رہا ہے، جس سے ایران کی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اس تعاون کا مقصد ایران کو خطے میں امریکی اور اسرائیلی افواج کیخلاف اپنی پوزیشن مضبوط بنانے میں مدد دینا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ روس اور ایران کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے میں بھی تیزی آئی ہے، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات مزید گہرے ہو رہے ہیں، یہ پیش رفت خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر کر سکتی ہے اور کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ روس مشرق وسطیٰ میں اپنے اثر و رسوخ کو برقرار رکھنے کیلئے ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط کر رہا ہے۔

مبصرین کا ماننا ہے کہ جاری کشیدگی سے روس کو فوجی اور اقتصادی فوائد حاصل ہو رہے ہیں، جس کے باعث وہ اس صورتحال کو اپنے حق میں استعمال کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کیلئے اسلام آباد میں اہم سفارتی اجلاس

دوسری جانب عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں