مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کیلئے اسلام آباد میں اہم سفارتی اجلاس
Middle East peace talks
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کے حوالے سے مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے،سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی آمد بھی متوقع ہے۔

چار اہم اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ آج اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے۔

ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ سید احمد معروف نے ان کا استقبال کیا، اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس اہم چار فریقی اجلاس کی صدارت اسحاق ڈار کریں گے، جس میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔ اجلاس میں خاص طور پر ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے اور دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا بحرین میں المونیم تنصیبات پر بڑا حملہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، اس سے باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا، انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں یہ اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے اس سفارتی پیش رفت سے خطے میں امن کے قیام کی نئی امید پیدا ہوئی ہے، عالمی برادری کی نظریں اس اہم اجلاس پر مرکوز ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں