ایران کا بحرین میں المونیم تنصیبات پر بڑا حملہ
Iran Bahrain attack
فائل فوٹو
تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایران کے اسٹیل پلانٹس پر حملوں کے جواب میں بحرین کی البا المونیم اور ایمریٹس گلوبل المونیم تنصیبات پرحملے کیے ہیں۔

 بحرین میں المونیم تنصیبات پر حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے حالیہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی ایران کے اسٹیل پلانٹس پر ہونے والے حملوں کے جواب میں کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق بحرین میں المونیم کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ جن تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ان کا تعلق امریکی فوجی مفادات سے تھا، ایران پر ہونے والے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ذہن نشین رہے کہ اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا تھا کہ خطے میں امریکی یا اسرائیلی مفادات رکھنے والے اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا تھا کہ ایران کی اہم تعلیمی اور صنعتی تنصیبات پر حملوں کا بدلہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ کیخلاف 70 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد خطے میں حالات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ عالمی برادری نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور سفارتی ذرائع سے مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں