واشنگٹن: ایران جنگ کیخلاف 70 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے
Iran war protests
فائل فوٹو
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایران کیخلاف ممکنہ جنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں، تقریباً تین ہزار شہروں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

رپورٹس کے مطابق ان مظاہروں میں ستر لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی، جو حالیہ برسوں کے سب سے بڑے عوامی احتجاجات میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

یہ مظاہرے نو کنگز کے عنوان سے منعقد کیے گئے، جن میں امریکی عوام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حکومت کو فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

اس موقع پر امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیاں دنیا کو ایک بڑے بحران کی طرف دھکیل رہی ہیں، امریکا میں آمریت کی کوئی گنجائش نہیں اور ایک فرد کو قانون سے بالاتر ہو کر فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

برنی سینڈرز نے مزید کہا کہ ماضی میں عراق جنگ کے حوالے سے عوام کو گمراہ کیا گیا اور اب ایران کے معاملے پر بھی اسی طرح کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کی پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت

 

 

 

 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جاری تشدد کو روکنے کیلئے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کی جائے اور امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسے کو جنگی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سفارتی راستہ اختیار کرتے ہوئے خطے میں امن کو یقینی بنایا جائے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں