ایران کی پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت
Strait of Hormuz Pakistan ships
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) خطے میں کشیدہ صورتحال کے باوجود ایران نے دو پاکستانی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا جہاز ملتان اور ایک چارٹر بحری جہاز بحفاظت آبنائے ہرمز سے نکل چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چارٹر جہاز میں تقریباً ساڑھے 8 کروڑ لیٹر خام تیل لدا ہوا ہے، جو پاکستان کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، دونوں جہازوں کی 31 مارچ کو پاکستان پہنچنے کی توقع ہے، جس سے ملک میں تیل کی فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ علاقائی کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز کی صورتحال غیر یقینی کا شکار رہی ہے، جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل ہوتی ہے، ایسے میں ایرانی حکام کی جانب سے پاکستانی جہازوں کو خصوصی اجازت دینا ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس پیش رفت سے نہ صرف پاکستان کو فوری طور پر توانائی کے شعبے میں ریلیف ملے گا بلکہ مستقبل میں تجارتی روابط کے استحکام میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خطے کے ممالک اپنی سرزمین دشمن کے حوالے نہ کریں،ایرانی صدر

 

 

 

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے خطے میں کشیدگی کے باوجود تعاون کی فضا برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کیلئے انتہائی اہم گزرگاہ ہے اور یہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی معیشت پر براہِ راست اثر انداز ہو سکتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں