خطے کے ممالک اپنی سرزمین دشمن کے حوالے نہ کریں،ایرانی صدر
Iran warning to neighbors
فائل فوٹو
تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے کے ممالک کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو اپنی سرزمین دشمنوں کو جنگ کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔

انہوں نے زور دیا ہے کہ ایران پہلے کسی پر حملہ نہیں کرتا، لیکن اگر اس کی بنیادی تنصیبات یا اقتصادی مراکز کو نقصان پہنچایا گیا تو ایران بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے کئی بار کہا ہے کہ ایران پہل نہیں کرتا، مگر حملے کی صورت میں معاشی مراکز اور اہم انفراسٹرکچر پر کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کو اپنی سرزمین سے جنگ کرنے کی اجازت دینا خطے کے ممالک کے مفاد میں نہیں اور ایسی کسی بھی کوشش کی صورت میں ایران عبرتناک جواب دے گا۔

ایرانی صدر نے علاقائی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ کا حصہ نہ بنیں اور اپنی سرزمین پر دشمنوں کو کارروائی کی اجازت نہ دیں، جارحیت کے جواب میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے امریکی اڈوں پر بڑے حملوں کا دعویٰ کردیا

ذہن نشین رہے کہ مسعود پزشکیان کا بیان موجودہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکی، اسرائیلی اور علاقائی طاقتوں کے درمیان تناؤ کے پس منظر میں آیا ہے۔ ان کا یہ واضح پیغام خطے کے ممالک کیلئے انتباہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ وہ اپنے علاقائی مفادات اور امن و ترقی کو ترجیح دیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں