ایران نے امریکی اڈوں پر بڑے حملوں کا دعویٰ کردیا
Iran drone missile attacks
فائل فوٹو
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کی جانب سے عراق، کویت اور سعودی عرب میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون اور میزائل حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کے شہر اربیل کے ایئرپورٹ کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بعد سیکیورٹی ادارے فوری طور پر حرکت میں آ گئے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان یا بڑے مالی خسارے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب کویت میں بھی صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے، جہاں ڈرون حملے کے نتیجے میں کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا ہے۔

کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حملے سے ایئرپورٹ کے ریڈار نظام کو شدید نقصان ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

ایرانی فوج کے ترجمان ختم الانبیاء ہیڈکوارٹر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے الخرج میں واقع امریکی ایئر بیس کو میزائل اور ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی کی امریکی تجاویز غیر منصفانہ ہیں: ایران

 

 

 

ترجمان کے مطابق اس کارروائی کے دوران ایک امریکی ری فیولنگ طیارہ مکمل طور پر تباہ جبکہ مزید تین طیارے شدید نقصان کے باعث ناکارہ ہو گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ کشیدگی مزید بڑھی تو خطے میں بڑے پیمانے پر تصادم کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، جس کے عالمی امن پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں