-- Improved GTM Lazy Load -->

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر مہنگا ہو گیا

عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، آج ملکی و عالمی منڈیوں میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 4 2026 | Muhammad Bilal
کراچی: (سنو نیوز) عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، آج ملکی و عالمی منڈیوں میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستانی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 523 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 67 ہزار 362 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے ہو گیا۔

اسی طرح ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت ایک ہزار 305 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ ایک ہزار 30 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 2 ہزار 335روپے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی منڈی میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا، عالمی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کے نرخوں میں 14ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 4 ہزار 454 ڈالر سے بڑھ کر 4 ہزار 468 ڈالر کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چالیس ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 6 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

ادھر ملکی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 97 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 797 روپے پرآگئی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.71 ▲ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.90 ▲ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.37 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969
Gold 22K Per Tola 422,555
Gold 21K Per Tola 403,348
Gold 18K Per Tola 345,727
Silver Per Tola 6,890
Platinum Per oz (USD) 1,823 ▼ 1.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں