-- Improved GTM Lazy Load -->

چالیس ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

چالیس ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔
فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published June, 3 2026 | Muhammad Bilal
کراچی: (ویب ڈیسک) چالیس ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ رواں ماہ ان کے لیے کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع آ رہا ہے۔

پرائز بانڈ کو محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ تصور کیا جاتا ہے اور پاکستان میں بیشتر لوگ اپنے سرمائے کو پرائز بانڈ کی صورت میں محفوظ کرتے ہیں۔

ملک میں سب سے بڑی مالیت کا پرائز بانڈ 40 ہزار روپے کا ہے جس کی قرعہ اندازی رواں ماہ 10 جون کو مظفر آباد آزاد کشمیر میں ہو نے جا رہی ہے، یعنی 10 جون کو خوش نصیبوں پر انعامات کی صورت میں پیسوں کی برسات ہو گی۔

چالیس ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ پر مجموعی انعامات کی تعداد 664 ہے، 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ میں پہلے خوش نصیب کے لیے 8 کروڑ روپے یا 80 ملین روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

اس کے بعد تین کروڑ یا 30 ملین روپے مالیت کے انعامات تین خوش نصیبوں دیے جائیں گے، جب کہ 660 خوش نصیب ایسے ہوں گے جو 5 لاکھ روپے مالیت کے انعام کے حقدار قرار پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پندرہ سو روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق سرمایہ کاروں کو اپنی سرمایہ کاری پر ہر چھ ماہ بعد منافع ملتا ہے جس کی شرح وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کی جاتی ہے۔

یہ منافع چھ ماہ کی مدت پوری ہونے پر یا تو بانڈ کے اجرا کی تاریخ سے یا آخری منافع کی ادائیگی کی تاریخ سے دیا جاتا ہے، اس کے علاوہ سرمایہ کار مقررہ شرائط پوری کرنے کی صورت میں سہ ماہی قرعہ اندازی میں انعامی رقم کے بھی اہل ہوتے ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.71 ▲ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.90 ▲ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.37 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969
Gold 22K Per Tola 422,555
Gold 21K Per Tola 403,348
Gold 18K Per Tola 345,727
Silver Per Tola 6,890
Platinum Per oz (USD) 1,823 ▼ 1.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں