پنجاب: کاروبار کے اوقات دوبارہ تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں کاروباری اوقات میں ایک بار پھر تبدیلی کرتےہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published June, 3 2026 | Muhammad Bilal
لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب میں کاروباری اوقات میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتِ پنجاب کی جانب سے توانائی کے مؤثر استعمال اور تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار کو منظم کرنے کے لیے مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کے لیے نئے اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی منظوری کے بعد سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس سید مسعود نعمان نے کاروباری اوقات کار کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ صوبہ بھر میں تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز 8 بجے کے بجائے اب رات 9 بجے بند ہوں گے جبکہ شادی ہالز، مارکیاں اور دیگر کمرشل تقریبات رات 10 بجے تک جاری رکھی جا سکیں گی۔

حکومت نے ریستورانوں، ہوٹلز اور سبزی فروخت کرنے والی دکانوں کو رات 11 بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت دی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بعض شعبوں کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، کاروباری اوقات کی پابندی کا اطلاق میڈیکل اسٹورز، آئی ٹی کمپنیوں، تندور، جمز اور فیول اسٹیشنز پر نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، سمارٹ لاک ڈاؤن کے اوقات کار میں بڑی تبدیلی

ضلعی حکام نے خبردار کیا ہے کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نئے اوقات کار کا خیال رکھتے ہوئے اپنی روزمرہ سرگرمیوں کو ترتیب دیں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.88 ▲ 0.16
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.24 ▼ 0.48
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.36 ▼ 0.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.00 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.67 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.03 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 418,488 ▼ 217
Gold 22K Per Tola 383,614 ▼ 199
Gold 21K Per Tola 366,177 ▼ 190
Gold 18K Per Tola 313,866 ▼ 163
Silver Per Tola 5,824 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,597 ▼ 1.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 316.15
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں