ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر راضی ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اس بات پر راضی ہے کہ کبھی ایٹمی ہتھیارنہیں بنائے گا ، ہم یہی چاہتےہیں ایران نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے دور رہے۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اس بات پر راضی ہے کہ کبھی ایٹمی ہتھیارنہیں بنائے گا ، ہم یہی چاہتےہیں ایران نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے دور رہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی قیادت ختم کر دی،یہ رجیم چینج ہے، اب امریکا صحیح لوگوں سےبات کر رہا ہے جو معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ایران اس بارسمجھداری سے مذاکرات کر رہا ہے، نئی قیادت معاہدہ کرنے جا رہی ہے، ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران سے بات کر رہے ہیں، ایران میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، ایران کی نیوی، ائیر فورس تباہ کر دی ہے، ایران کا مواصلاتی نظام تباہ ہو چکا ہے، انہوں نے ہمیں ایک تحفہ بھیجا جو کل مل گیا، ایران نے ہمیں تیل اور گیس سے متعلق بہت بڑا تحفہ دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں اب نئی قیادت ہے دیکھتے ہیں کہ وہ کیسا کام کرتے ہیں، سعودی عرب، یو اے ای اور قطر ایران کے معاملے میں بہت بہترین رہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے قابل احترام اعلیٰ رہنما سے بات چیت ہوئی، امید ہے ایران کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے،نہیں جانتا ایران کے سپریم لیڈر زندہ ہیں یا نہیں، میں نہیں چاہتا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایرانی پاور پلانٹس اور توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ ایران افزودہ یورینیم میرے حوالے کر دے،کبھی دوبارہ اسے حاصل نہ کرے، ایٹمی ہتھیار نہیں چاہتے،صرف مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں، اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو وہ مشرق وسطیٰ پرقبضہ کر لیتا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹس پر حملے ملتوی کیے جس کا دارومدار مذاکرات کی کامیابی پر ہے، تفصیلی اورتعمیری بات چیت پورے ہفتے جاری رہے گی، معاہدے کی ضمانت نہیں دے سکتا لیکن ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاہدہ ہوا تو یہ خطے اور ایران کیلئے بہت شاندار ہو گا، اسرائیل سے بات ہوگئی ہے،وہ اس پیشرفت سے خوش ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں