ٹرمپ کا ایرانی پاور پلانٹس اور توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کا حکم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے پاور پلانٹس اور توانائی تنصیبات پر 5 روز کے لیے حملے روکنے کا حکم دے دیا۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے پاور پلانٹس اور توانائی تنصیبات پر 5 روز کے لیے حملے روکنے کا حکم دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے مکمل خاتمے کے لئے بات چیت ہوئی ہے، بات چیت کا مقصد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا مکمل خاتمہ ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں ایران کے پاور پلانٹس اور توانائی کی تنصیبات پر 5 روز کے لئے حملے روکنے کا کہہ رہا ہوں، اس دوران مذاکرات کا عمل جاری رہے گا، یہ فیصلہ جاری بات چیت کی کامیابی سے مشروط ہے اور اگر مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھتے رہے تو مزید پیش رفت کا امکان ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے قابل احترام اعلیٰ رہنما سے بات چیت ہوئی، امید ہے ایران کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے،نہیں جانتا ایران کے سپریم لیڈر زندہ ہیں یا نہیں، میں نہیں چاہتا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایران افزودہ یورینیم میرے حوالے کر دے،کبھی دوبارہ اسے حاصل نہ کرے، ایٹمی ہتھیار نہیں چاہتے،صرف مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں، اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو وہ مشرق وسطیٰ پرقبضہ کر لیتا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹس پر حملے ملتوی کیے جس کا دارومدار مذاکرات کی کامیابی پر ہے، تفصیلی اورتعمیری بات چیت پورے ہفتے جاری رہے گی، معاہدے کی ضمانت نہیں دے سکتا لیکن ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاہدہ ہوا تو یہ خطے اور ایران کیلئے بہت شاندار ہو گا، اسرائیل سے بات ہوگئی ہے،وہ اس پیشرفت سے خوش ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی بحری تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے ایران کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران کے بعد امریکا کے سب سے بڑے دشمن کا نام بتا دیا

امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اگر آبنائے ہرمز 48 گھنٹوں میں نہ کھولی گئی تو ایران کے پاور پلانٹس کو تباہ کر دیں گے، امریکا ایران کے پاور پلانٹس کو مرحلہ وار تباہ کرے گا اور سب سے پہلے اس کے بڑے پاور پلانٹ کو تباہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر کی دھمکیوں ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ بجلی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو اسرائیلی بجلی گھرسمیت امریکی اڈوں کوبجلی فراہم کرنے والے پاور پلانٹس کونشانہ بنایا جائے گا، ایرانی ساحل یا جزائر پر حملہ ہوا تو خلیج فارس میں تمام مواصلاتی راستوں کو بارودی سرنگوں سے بھر دیا جائے گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں