ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے ایران کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا/ فائل فوٹو
واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی بحری تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے ایران کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔

ایران جنگ کے 24 ویں بین الاقوامی بحری تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا اور انہوں نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر آبنائے ہرمز 48 گھنٹوں میں نہ کھولی گئی تو ایران کے پاور پلانٹس کو تباہ کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیلی ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ

امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا امریکا ایران کے پاور پلانٹس کو مرحلہ وار تباہ کر دے گا اور سب سے پہلے اس کے بڑے پاور پلانٹ کو تباہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو اسرائیل اور امریکا کے ایران پر اچانک حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائیوں کے ساتھ فوری طور پر بین الاقوامی تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا تھا۔

آبنائے ہرمز وہ بین الاقوامی تجارتی گزرگاہ ہے جہاں سے دنیا بھر کے تجارتی جہاز گزرتے ہیں اور اس آبی گزرگاہ کی مسلسل بندش سے دنیا میں خام تیل اور گیس بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، جس کے بعد ان کی عالمی سطح پر قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں