امریکا اور اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ، تہران کی تصدیق
امریکا اور اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا، ایران نے نطنز جوہری تنصیب کو فضائی حملے میں نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کر دی۔
فائل فوٹو
تہران: (سنو نیوز) امریکا اور اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا، ایران نے نطنز جوہری تنصیب کو فضائی حملے میں نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کر دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق فی الحال نطنز جوہری تنصیب پر تابکاری اثرات کی اطلاعات نہیں ہیں اور نہ ہی اطراف کے علاقوں کے رہائشیوں کو کوئی اطلاع فراہم کی گئی ہے۔

ایران کی جوہری توانائی ایجنسی نے نطنز تنصیب پر امریکی اور اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ این پی ٹی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو حملے سے متعلق آگاہ کر دیا، آئی اے ای اے نے کہا کہ نطنز جوہری تنصیب کے مقام پر تابکاری کی سطح میں اضافے کی اطلاع نہیں،واقعہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ

دوسری جانب روس نے ایرانی جوہری تنصیب پر اسرائیلی و امریکی حملے کی مذمت کی، روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نطنز جوہری تنصیب پر حملہ عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں امریکا نے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا، نطنز، فردو اور اصفہان میں تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں