ایران کا اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
ایران نے تازہ حملوں میں اسیرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ کو نشانہ بنا ڈالا۔
فائل فوٹو
تل ابیب: (سنو نیوز) ایران نے تازہ حملوں میں اسیرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ کو نشانہ بنا ڈالا۔

ترجمان ایرانی فوج کے مطابق اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں اسرائیلی ایئرفورس کے ری فیولنگ طیاروں کو نشانہ بنایا گیا، مقبوضہ بیت المقدس اورتل ابیب میں اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب بحرینی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایران سے آنے والے میزائلز اور ڈرونز کو انٹرسپٹ کر رہے ہیں، 28 فروری سے اب تک 141 میزائلز اور 242 ڈرونز کا سامنا کیا۔

ادھر اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے 3 بحری بیڑے سان ڈی ایگو سے روانہ ہو گئے، یو ایس ایس پورٹ لینڈ، یو ایس ایس کامسٹاک اور یو ایس ایس باکسر کی منزل مشرقِ وسطیٰ بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاسداران انقلاب کا امریکی ایف 35 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ریپڈ رسپانس فورس کی ممکنہ تعیناتی کے باعث ایران پر زمینی حملے سے متعلق قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔

امریکی و اسرائیلی اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئے ایران کے اعلیٰ فوجی ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی حکام اب دنیا بھر میں کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی پر جاری ایک بیان میں جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ اب ہمارے پاس موجود معلومات کی بنیاد پر دنیا میں کہیں بھی پارکس، تفریحی مقامات اور سیاحتی جگہیں آپ کے لیے محفوظ نہیں رہیں گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے دشمنوں کو اب عالمی سطح پر عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں