پاسداران انقلاب کا امریکی ایف 35 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
پاسداران انقلاب
امریکی جنگی طیارے ایف 35 کو ایرانی حملے میں نقصان پہنچا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) پاسداران انقلاب نے دنیا کے سب سے جدید جنگی طیارے ایف 35 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ایف 35 جنگی طیارے کو حملہ کر کے شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی جنگی طیارے ایف 35 کو ایرانی حملے میں نقصان پہنچا اور اس نے مشرق وسطیٰ میں فوجی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ اس معاملے سے واقف دو ذرائع نے سی سی این کو بتایا کہ ایک امریکی F-35 لڑاکا طیارے نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فضائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی جب اسے ایرانی فائر کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے علی لاریجانی شہید کا سراغ کیسے لگایا؟

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے کہا کہ ففتھ جنریشن کے اسٹیلتھ جیٹ ایران کے اوپر جنگی مشن پر پرواز کر رہا تھا جب اسے ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ہاکنز نے کہا کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ہاکنز نے مزید کہا کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا، اور پائلٹ کی حالت مستحکم ہے یہ واقعہ زیر تفتیش ہے۔

یہ واقعہ فروری کے آخر میں شروع ہونے والی جنگ میں پہلا موقع ہو گا جب ایران نے امریکی ایف 35 طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل دونوں تنازعات میں F-35 پرواز کر رہے ہیں۔ طیارے کی قیمت 100 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں