اسرائیل نے علی لاریجانی شہید کا سراغ کیسے لگایا؟
Ali Larijani assassination
فائل فوٹو
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کی اہم اور بااثر سیاسی و سیکیورٹی شخصیت علی لاریجانی کی ہلاکت سے متعلق چونکا دینے والی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔

علی لاریجانی شہید طویل عرصے تک ایران کی سیکیورٹی پالیسی کے پسِ پردہ معمار سمجھے جاتے تھے اور آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس کیلئے علی لاریجانی ایک اہم ہدف بن چکے تھے، تاہم ان کا سراغ لگانا آسان نہیں تھا۔ آیت اللہ خامنہ ای کی موت کے بعد ایرانی قیادت نے سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات نافذ کر دیے تھے، جس کے باعث لاریجانی مسلسل اپنی رہائش اور مقام تبدیل کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مختلف خفیہ مقامات پر منتقل ہوتے رہے تاکہ اپنی موجودگی کو پوشیدہ رکھا جا سکے، یہی وجہ تھی کہ جب تک انٹیلی جنس ادارے کسی ایک مقام تک پہنچتے، وہ وہاں سے منتقل ہو چکے ہوتے تھے، بالآخر ایک اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب ان کی موجودگی سے متعلق حساس معلومات حاصل کی گئیں۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق تہران کے نواحی علاقے پردیس میں ان کی بیٹی کے گھر پر حملہ کیا گیا، جہاں وہ ملاقات کیلئے گئے تھے، اس حملے میں علی لاریجانی کے ساتھ ان کے بیٹے مرتضیٰ، ایک نائب اور متعدد محافظ بھی مارے گئے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس کو ان کی موجودگی کے بارے میں مقامی شہریوں سے معلومات فراہم کی گئیں، جس کے بعد یہ کارروائی ممکن بنائی گئی۔ ایک اسرائیلی عہدیدار کے مطابق یہ حملہ انتہائی اہم اور مستند انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کی انٹیلیجنس منسٹر اسماعیل خطیب کی شہادت کی تصدیق

مزید بتایا گیا ہے کہ علی لاریجانی کی حالیہ عوامی سرگرمیاں، خاص طور پر القدس ڈے ریلیوں میں شرکت اور میڈیا میں نمایاں موجودگی، ان کی شناخت کو آسان بنانے کا سبب بنیں، ان عوامل کے باعث وہ دوبارہ عوامی نظروں میں آ گئے، جس نے ان کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا۔

خیال رہے کہ اس واقعے نے نہ صرف ایران کے اقتدار کے ڈھانچے کو متاثر کیا ہے بلکہ پورے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کے خدشات کو بھی بڑھا دیا ہے، جس کے اثرات آنے والے دنوں میں مزید واضح ہو سکتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں