ٹرمپ کی ایرانی سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب سے ہرگز خوش نہیں ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ ایران نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو وہ سپریم لیڈر کیخلاف کارروائی کی حمایت کر سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جس طرح کی کارروائی آیت اللہ خامنہ ای کیخلاف کی گئی ایسی ہی کارروائی مجتبیٰ خامنہ ای کیخلاف بھی کی جا سکتی ،ایران کو اپنا جوہری پروگرام مکمل ختم کرنا ہو گا۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی صلاحیت ایک گھنٹے میں تباہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران نے عالمی تیل سپلائی روکی تو بجلی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ 11 روز کے دوران امریکی فوج نے ایران کو تقریباً تباہ کر دیا، ایرانی بحریہ کو سمندر میں ڈبو دیا، فضائیہ کو بھی مکمل ختم کردیا، ایران کے 58 بحری جہاز تباہ اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائیں، ایران کی تعمیرو بحالی میں کم از کم 25 برس لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملے کیلئے کوئی ٹارگٹ نہیں بچا، ڈونلڈ ٹرمپ

یاد رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ بہت زبردست جا رہی ہے، ہم اپنے ٹائم ٹیبل سے آگے چل رہے ہیں،ایران کا بہت نقصان کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے کیونکہ وہاں عملی طور پر کوئی ٹارگٹ نہیں بچا جس پر حملہ کیا جا سکے، چند اہداف باقی ہیں جب چاہوں گا جنگ ختم کر دوں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے 47 سال تک موت اور تباہی کی اب اس کی قیمت چکا رہا ہے، ایران کی دشمنی اب صرف اسرائیل اور امریکا تک محدود نہیں رہی، تہران نے خلیجی ریاستوں کو بھی نشانہ بنایا ہے، یہ خطے میں خلیجی ریاستوں کا بھی دشمن بن چکا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں