ایران پر حملے کیلئے کوئی ٹارگٹ نہیں بچا: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ جلد ختم ہوسکتی ہے وہاں عملی طور پر کوئی ٹارگٹ نہیں بچا جس پر حملہ کیا جا سکے۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ جلد ختم ہوسکتی ہے وہاں عملی طور پر کوئی ٹارگٹ نہیں بچا جس پر حملہ کیا جا سکے۔

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ بہت زبردست جا رہی ہے، ہم اپنے ٹائم ٹیبل سے آگے چل رہے ہیں،ایران کا بہت نقصان کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے کیونکہ وہاں عملی طور پر کوئی ٹارگٹ نہیں بچا جس پر حملہ کیا جا سکے، چند اہداف باقی ہیں جب چاہوں گا جنگ ختم کر دوں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے 47 سال تک موت اور تباہی کی اب اس کی قیمت چکا رہا ہے، ایران کی دشمنی اب صرف اسرائیل اور امریکا تک محدود نہیں رہی، تہران نے خلیجی ریاستوں کو بھی نشانہ بنایا ہے، یہ خطے میں خلیجی ریاستوں کا بھی دشمن بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف نجومی کی ٹرمپ کی حملے میں ہلاکت کی پیشگوئی

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جنگ بہت جلد ختم ہونے والی ہے، ایران کے خلاف جنگ اپنے منطقی انجام کے بہت قریب پہنچ چکی ہے، اس ہفتے تو نہیں لیکن آئندہ چند ہفتوں میں جنگ ختم ہونے والی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں