معروف نجومی کی ٹرمپ کی حملے میں ہلاکت کی پیشگوئی
معروف ماہر نجوم سامعہ خان نے ایران امریکا کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلاکت کی پیشگوئی کردی۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف ماہر نجوم سامعہ خان نے ایران امریکا کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلاکت کی پیشگوئی کردی۔

معروف ماہر نجوم سامعہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی جلد ختم نہ ہوئی تو یہ تنازع عالمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معروف ماہر نجوم سامعہ خان نے کہا ہے کہ اگر 21 مارچ 2026 تک ایران اور امریکا کے درمیان مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نہ نکلا تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت فلکیاتی اعتبار سے ستارے غیر معمولی گردش میں ہیں، بعض سیارے عام طور پر تقریباً 14 دن کے لیے رجعت میں جاتے ہیں تاہم اس مرتبہ اس مدت میں دو ماہ تک توسیع ہو گئی ہے جس کے باعث دنیا بھر میں غیر متوقع حالات پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی نئی قیادت کو بھی مار دیں گے، امریکی صدر ٹرمپ

سامعہ خان کا کہنا تھا کہ موجودہ فلکیاتی صورتحال کے اثرات مختلف خطوں میں دیکھے جا سکتے ہیں، آنے والے وقت میں بھارت اور امریکا سمیت کئی ممالک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں بھی کشیدگی بڑھنے کا امکان موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے ہی بعض سرمایہ کاروں کو دبئی میں سرمایہ کاری سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا تھا کیونکہ ان کے بقول وہاں معاشی اتار چڑھاؤ پیدا ہو سکتا ہے جبکہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو بھی چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔

سامعہ خان نے پیشگوئی کی کہ آیت اللہ خامنہ ای کی طرح ڈونلڈ ٹرمپ کا ستارہ بھی گردش میں ہے ، امریکی صدر نے جو ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے ساتھ کیا ہے وہی عنقریب ان کے ساتھ ہونے والا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں