سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملہ ناکام، ویڈیو وائرل
Farooq Abdullah attack
فائل فوٹو
جموں: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عبداللہ فاروق پر جموں میں قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا، جس کے بعد علاقے میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فاروق عبداللہ جموں میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اسی دوران ایک مسلح شخص نے قریب سے ان پر گولی چلا دی۔ موقع پر موجود پولیس اور دیگر اہلکاروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے حملہ آور کو قابو میں لے لیا، حملہ آور کو تحویل میں لے کر اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جموں کے ایک علاقے میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب جاری تھی۔ اس موقع پر فاروق عبداللہ کے ہمراہ موجود جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ بھی محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق حملہ آور نے صرف ایک گولی چلائی تاہم خوش قسمتی سے وہ کسی کو نہیں لگی، واقعے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور حفاظتی انتظامات مزید بڑھا دیے گئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں تین بحری جہازوں پر حملے کا دعویٰ

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، حملہ آور کے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سیاسی اور سماجی حلقوں نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اہم شخصیات کے تحفظ کیلئے مزید مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں