پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں تین بحری جہازوں پر حملے کا دعویٰ
ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں تین بحری جہاں پر حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
فائل فوٹو
تہران: (سنو نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں تین بحری جہاں پر حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق میزائل یا پروجیکٹائل حملوں کا نشانہ بننے والوں میں تھائی لینڈ، جاپان اور مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار جہاز شامل ہیں،ایک جہاز کو آبنائے ہرمز میں دبئی کے قریب جبکہ دوسرے کو عمان کے ساحل سے تقریباً 11 ناٹیکل میل دوری پر نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پا لیا گیا تاہم حملے میں عملہ محفوظ ہے۔

آج تین جہازوں کے نقصان کے ساتھ امریکا ایران تنازع کے آغاز سے اب تک خطے میں حملوں کی زد میں آ کر نقصان اٹھانے والے بحری جہازوں کی تعداد کم از کم 14 ہوگئی۔

واضح رہے کہ ہرمز ایک انتہائی تنگ آبنائے ہے جہاں سے خلیج سے آنے والے تمام جہازوں کو گزرنا پڑتا ہے، کئی روز سے ایران کے حملوں کی وجہ سے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے میزائل حملوں کی نئی لہر، امریکی و اسرائیلی مراکز نشانہ

آبنائے ہرمز سے روزانہ لاکھوں بیرل تیل سے لدے جہاز گزرنا معمول تھاتاہم آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد عالمی آئل مارکیٹ میں تیل کی سپلائی تعطل آیا ہےجس کے بعد قیمتیں بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کیجانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ کہ ایران کے صوبہ ہرمزگان سے جڑی اس آبنائے سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں رکاوٹیں کھڑی کیں تو امریکا اس پر 20 گنا برے حملے کرے گا، صدر ٹرمپ کی اس دھمکی کے جواب میں پاسداران انقلاب نے ایک بار پھر کہا کہ وہ آدھا لٹر تیل بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں